بھٹکل 14جولائی (ایس او نیوز) ریاست کرناٹک میں کورونا کے بڑھتے معاملات تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں، ضلع اُترکنڑا، اُڈپی اور دکشن کنڑٖا میں بھی کورونا کے معاملات میں روز بروز اضافہ درج کیا جارہا ہے۔ آج منگل کو ایک طرف اُترکنڑا میں 64 پوزیٹیو تو پڑوسی ضلع اُڈپی میں 73جبکہ دکشن کنڑا میں 91 معاملات سامنے آئے ہیں۔
بھٹکل میں 16 معاملات: ضلع اُترکنڑا کے بھٹکل میں آج منگل کو 16 کورونا پوزیٹیو معاملات درج کئے گئے ہیں۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق جالی پٹن پنچایت کے ایک اہلکار کی رپورٹ بھی پوزیٹیو آئی ہے جس کے نتیجے میں آج پنچایت دفتر کو تالہ لگانا پڑا جس سے پورا کام کاج ٹھپ پڑ گیا۔
آج جن کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے اُس میںچار کیسس ملّاری سے ، ایک ریلوے اسٹیشن روڈ، ایک چوتنی، ایک نیرکنٹا، ایک ساگر روڈ، ایک موگیر کیری، اور ایک ماروکیری سے ہے، جبکہ مخدوم کالونی، جالی، کے ایچ بی کالونی، مین روڈ اور تنظیم روڈ سےبھی ایک ایک معاملات ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ایک دواخانہ میں جانے سے بھی ایک خاتون کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔
تشویش کی بات یہ ہے کہ آج بھی پوری ریاست میں سب سے زیادہ معاملات بنگلور سے سے سامنے آئے ہیں جہاں 1267 لوگوں کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔ میسور، کلبرگی اور دھارواڑ بالترتیب دوسرے، تیسرے اورچوتھے مقام پر ہیں جہاں 125، 121 اور 100 معاملات ریکارڈ کئےگئے ہیں۔